سوال (5737)

حج و عمرے کے جانے یا آنے کے وقت جو دعوتیں ہوتی ہیں، کیا وہ صحیح ہیں؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گائے ذبح کی اور لوگوں کو کھانا کھلایا، اس سے اہل علم یہ کشید کرتے ہیں، کہ اگر آپ لمبے سفر سے آئیں، تو اپنے احباب کو جمع کرکے کھانا کھلا سکتے ہیں، باقی احباب جو دعوت کرتے ہیں، یہ بھی جائز ہے، یہ ہمارا عرف ہے، یہ کسی حدیث کی مخالفت نہیں ہے، نہ غیر مسلم کی مشابہت ہے، باقی خوشی کے موقعے پر جو گفٹ ملتے ہیں، وہ بھی صحیح ہیں، بس وہ متمنی نہ ہو، کہ مجھے اس سے بڑھ کر ملے گا، توپھر یہ غلط ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ