سوال (5265)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“حجرِ اسود جنت سے نازل ہوا تھا اور وہ دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا، لیکن اولادِ آدم کی خطاؤں نے اسے سیاہ کر دیا”۔ اس کا حوالہ مطلوب ہے؟
جواب
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“نَزَلَ الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، فَسَوَّدَتْهُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ”
[سنن الترمذي: 877]
حجر اسود جنت سے اترا، وہ دودھ سے زیادہ سفید تھا، لیکن اسے بنی آدم کے گناہوں نے کالا کردیا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ﻋﻦ اﺑﻦ ﻋﺒﺎﺱ، ﻋﻦ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻗﺎﻝ: اﻟﺤﺠﺮ اﻷﺳﻮﺩ ﻣﻦ اﻟﺠﻨﺔ، ﻭﻛﺎﻥ ﺃﺷﺪ ﺑﻴﺎﺿﺎ ﻣﻦ اﻟﺜﻠﺞ، ﺣﺘﻰ ﺳﻮﺩﺗﻪ ﺧﻄﺎﻳﺎ ﺃﻫﻞ اﻟﺸﺮﻙ،
مسند احمد:(3537) واللفظ له،سنن ترمذى:(٨٧٧) مسند بزار:(5056) سنده حسن لذاته۔
میری تحقیق وفھم کے مطابق حماد بن سلمہ کی عطاء سے روایت قبل از اختلاط ہے۔ والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ