سوال (149)
بغیر محرم سفر حج پر جانے میں اگرچہ اہل علم میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے، لیکن اس سے پیدا ہونے والے مفاسد کو سامنے رکھتے ہوئے حاکم وقت اس پر پابندی لگا سکتا ہے؟
جواب:
میں طالب علم ہونے کی حیثیت سے یہ رائے دینا چاہتا ہوں کہ حاکم وقت کو اس طرح کے قانون بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے ، جس میں شرع کی مخالفت نہ ہو ، لوگوں کے فوائد ہوں ، لوگوں کے لیے مصلحتیں ہوں ، مفاسد کا سد باب ہو ، اس کی گنجائش بہرحال حاکم وقت اور امراء کو ہوتی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ