سوال (6454)

گھر کے قریب حکومت کی جانب سے کرسمس بازار قائم کیا گیا ہے جہاں سے اشیاء کافی سستی مل رہی ہیں کیا وہاں سے خریداری کرسکتے ہیں؟

جواب

کرسمس بازار اور اس میں ڈسکاؤنٹ کا مقصد واضح ہے کہ کرسمس عقیدے کو پروموٹ کرنا اور دنیاوی لالچ کے ذریعے لوگوں کے دل میں محبت پیدا کرنا۔ لہذا یہاں سے خریداری کرنے والا مسلمان کم از کم بھی انکو سپورٹ تو کررہا ہے اور یہ ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان کے خلاف ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

رمضان و عیدین پر بازاروں میں بھی مہنگا اور ناقص مال ہوتا ہے۔
آخر غیر مسلم تہوار پر ہی ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟
غیر محسوس طریقے سے لوگوں کے دلوں میں اس کی اہمیت و انتظار پیدا کیا جاتا ہے۔
دسمبر کی متفقہ خوامخواہ کی چھٹیاں بھی اسی تناظر میں ہوتی ہیں حالانکہ کئی علاقوں میں سردی کی شدت جنوری میں ہوتی ہے۔
ایسے بازاروں کی نفی کرنی چاہیے ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان پر یہی عمل ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

جی ہاں، یہ مسلم عقائد و نظریات کو بگاڑنے کی بھرپور سازش ہے، ہم نے الحمد للہ خطبہ جمعہ میں یہ بات کی ہے، یہ چھٹیاں بھی اس کو پروموٹ کرنے کے لیے ہوتی ہیں، سردیاں کب ہوتی ہیں، سب کو پتا ہے، غیر محسوس طریقے سے ان کو زہر کی ڈوز دی جا رہی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ