سوال (3511)
حالت احرام میں ہوائی چپل پہننا کیسا ہے؟ پاؤں کی کونسی ہڈی ننگی نہیں کرنی؟ اس حوالے سے رہنمائی کریں۔
جواب
حدیث میں یہ بات آئی ہے کہ جس کے پاس جوتے نہ ہوں، اس کو چاہیے کہ چمڑے کے موٹے موزے پہن لے، جس کو خفین کہا جاتا ہے، وہ ٹخنوں کے پاس سےکاٹ دے، یہاں علماء کا اختلاف ہو گیا کہ ٹخنے کو ننگا رکھنا ہے یا نہیں، عام طور پہ جو فتویٰ دیا جاتا ہے وہ اس بات پہ دیا جاتا ہے کہ ٹخنے کو ننگا رکھنا ہے، کٹ شوز لے لیں، اگر موزے ہوں تو وہ بھی ٹخنے سے نیچے ہوں، یا پھر ہوائی چپل ہوں، اس وجہ سے یہ کہا جاتا ہے، زیادہ علماء فتویٰ اسی پر دیتے ہیں، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر کاٹنے کا ذکر نہیں کیا، شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ منسوخ ہوگیا ہے، اب اجازت ہے، ہر طرح کا جوتا پہن سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ