سوال (3519)

ایک عورت حیض سے فارغ ہوئی ہے مگر طبیعت کافی خراب ہے۔ غسل کرنے سے طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے۔ کیا مسح کر سکتی ہے؟ اہل علم رہ نمائی فرمائیں۔

جواب

واقعتاً اگر اس کو جان کا خطرہ ہے، یا مرض بڑھ جانے کا خطرہ ہے، پھر وہ تیمم کر سکتی ہے، بس وہ غسل کی نیت سے تیمم کرلے، کپڑے وغیرہ تبدیل کرلے تو مناسب اور جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ