سوال     6676

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مشائخ کرام ایک عورت عدت میں ہے۔ کیا وہ عدت میں اپنے محلے کی گھر سے قریبی مسجد میں جمعہ اور تراویح کیلئے جا سکتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ یہ کوئی ایسی ضرورت نہیں ہے جس کے لیے عورت کو اجازت دی جائے۔ اس کے لیے بہتر گھر میں نماز پڑھنا ہے دلائل موجود ہیں، اس لیے وہ گھر میں اہتمام کرے بالخصوص عدت کے دوران۔ بعد ازاں وہ کبھی کبھار چلی جائے تو جواز موجود ہے۔ عدت کے دوران ہماری رائے یہی ہوگی کہ وہ گھر میں اہتمام کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ