سوال (3551)

سالی کو بیوی کے ساتھ مجبوری کے تحت بائیک پہ کہیں لے جانا ٹھیک ہے، یا یہ شریعت میں منع ہے؟

جواب

بائیک پر سالی یا کسی کزن کو بوقت ضرورت بٹھایا جا سکتا ہے، اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سالی اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنھا کو سواری میں بیٹھنے کی آفر کی تھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ