سوال
روزے کی حالت میں انہیلر اور نیبولایئز کا کیا حکم ہے ۔
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
جو لوگ دمہ یاضِیقِ نَفس کا شکار ہوتے ہیں، انہیں سانس لینےمیں تنگی محسوس ہوتی ہےانہیلر کے ذریعے وہ گیس لیتے ہیں، جس سے نالیاں کشادہ ہوجاتی ہیں، اور سانس آسانی سے آجاتا ہے۔ اسی طرح نیبولایئز کےذریعے جب بچوں کا سینہ جام ہو جاتا ہے، تو پانی کی بھاپ سے سینہ کھل جاتا ہے۔ جیسا کہ فضا میں دھند اور دھواں وغیرہ ہو تو نتھنوں کے ذریعہ اندر چلا جاتا ہے۔ اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
لہذا حالتِ روزہ میں انہیلر اور نیبولایئز استعمال کرنے میں حرج نہیں۔ ان شاءاللہ۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ