سوال (4060)

روزہ دار اگر شہوت کے بغیر اپنی بیوی کے قریب جائے، بوس و کنار کرے یا ہاتھوں سے جسم کو چھوئے، لیکن شہوت نہ ہو تو کیا روزہ قائم رہے گا؟ یا مکروہ ہوجائے گا؟

جواب

بظاہر اس میں کوئی حرج نہیں ہے، سخت فتویٰ بھی نہیں ہے، لیکن اس طرح کی حرکات انسان کو کسی محذور اور ممنوع چیز پر داخل کر سکتی ہیں، روزہ برباد ہوسکتا ہے، اس لیے عورتوں سے دور رہنا چاہیے، بالخصوص آخری عشرے میں تو اجتناب کرنا چاہیے، جیسا کہ روایت میں “شد مئزره” آتا ہے، اس کا ایک معنی یہ بیان کیا گیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے الگ ہو جاتے تھے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ