سوال (3284)

جماعت ہو رہی ہے اور امام رکوع میں ہے، پیچھے سے ایک شخص آتا ہے، وہ کس طرح سے امام کے ساتھ ملے گا، آیا کہ ہمارے ہاں جو رواج ہے تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھتے ہیں، پھر امام کے ساتھ ملا جاتا ہے، یہ بھی وضاحت مطلوب ہے کہ بالفرض امام رکوع میں تھا، اب آنے والا صرف تکبیر تحریمہ کہہ کر امام کے ساتھ ملے گا یا پھر تکبیر تحریمہ کہہ کر صرف نماز میں داخل ہوگا اور امام سے ملنے کے لیے دوسری تکبیر کہے گا، اگر اس کی دلیل مل جائے تو اچھا ہوگا۔

جواب

امام رکوع میں ہو تو آنے والا نمازی تکبیر تحریمہ اور رفع الیدین کر کے سیدھا رکوع میں شامل ھوگا، نہ ہاتھ باندھنے کی ضرورت ہے اور نہ دوبارہ تکبیر کی ہے، ایک ہی تکبیر تحریمہ بھی اور وہی تکبیر انتقال الی الرکوع کی ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ