سوال (3285)
کیا سجدے کی حالت میں مسنون دعاؤں کے علاوہ کوئی اور دعا کسی زبان میں پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب
حالت سجدہ میں مسنون وغیر مسنون دعائیں کی جاسکتی ہیں جو ہدایت ایمان ،خیر بھلائی پر مشتمل ہوں اور صرف عربی میں کریں گے، نماز کے علاوہ جس زبان میں چاہیں دعا کریں اور جتنی دیر چاہے کرتے رہیں۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ