سوال (3848)

کیا روزے کی حالت میں آنکھوں میں قطرے لگائے جا سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں آنکھ میں دوائی ڈالی جا سکتی ہے، اگر گلے میں ذائقہ محسوس ہو تو تھوک دینا چاہیے، نگلنا نہیں چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ