ہلدی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس کا استعمال صدیوں سے چلا آ رہا ہے ۔ اس کا استعمال غذائی اعتبار سے بھی بہت اہم ہے۔ ہلدی ہمارے گھر کے مصالحوں کااہم حصہ ہے اور کچن میں اسے ایک اہم جزو کا درجہ حاصل ہے، بعض قارئین کے لیے یہ بات باعث حیرت اور استعجاب ہوگی کہ ہلدی صرف کھانوں میں ہی نہیں بہت سے دوسرے کاموں میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ جس کا تعلق آپ کی صحت سے ہے۔
آج ہم ہلدی کے کچھ مفید اورحیرت انگیز فوائد بتارہے ہیں۔
گلے کی خراش
اگر کسی کو گلے کی خراش کا مسئلہ ہے تو گرم پانی میں نصف چائے کا چمچ ہلدی اور نصف چمچ نمک ملا لے اس کو مکس کر کے اس پانی سے غرارے کرے ۔ دن میں یہ عمل تین دفعہ دہرانے سے گلے کی خراش سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے۔
کینسر کے مرض میں مفید
خدا نخواستہ اگر کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں تو سوپ یا سلاد میں چمچ کا چوتھا حصہ ہلدی اور آدھا چمچ زیتوں کا تیل لیں اور کھا لیا جائے۔ اس عمل کو جتنی بار دہرایا جائیں اتنا کینسر کے مریضوں کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔
چہرے کے داغ دھبوں سے چھٹکارا
چہرے کے داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے ایک چمچ ایلو ویرا جوس کے ساتھ ایک چمچ ہلدی ملالیں اور اسے چہرے پر موجود داغ اور دھبوں پر دس سے پندرہ منٹ تک لگائیں اور بعد میں پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل ہفتہ میں تین بار دہرانے سے آپ داغ اور دھبوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
دانتوں کی سفیدی کیلیے
دانتوں کی چمک کے لیے ٹوتھ برش کو زیتون یاسورج مکھی کے تیل سے تر کریں اور اس میں ہلدی ملائیں اور پھر تین منٹ تک برش کریں۔ یہ عمل ہفتہ میں دو سے تین بار دہرانے سے آپ کے دانت سفید اور چمکدار ہوجائیں گے۔
بالوں کی صحت
ہلدی بالوں کے صحت مند رکھنے کے لیے بھی کافی اہم ہے۔ 50 ملی گرام سبزی کے تیل میں ایک چمچ ہلدی کے پاؤڈرملالیں اور اسے اپنے بالوں پر 30 منٹ تک لیپ کر لیں ۔ اس طریق کار کو مہینے میں 1 سے 3 مرتبہ کرنے سے آپ کی بالوں کی نشونما بہتر ہو گی ساتھ ہی بال لمبے گھنے ہو جائیں گے۔
جوڑوں کا درد
ایک چمچ شہد اور 2 یا 3 لہسن کے جوے، ایک چمچ ہلدی کا پاؤڈر، ایک ساتھ ملائیں اور متاثرہ جگہ پر15 سے 20 منٹ تک لگائیں اور ملیں۔ یہ عمل روزانہ دو ہفتہ تک کرنے سے آپ کا جوڑوں کا درد ختم ہوجائیں گا۔
وزن میں کمی
ایک گلاس دودھ کے اندر آدھی چمچ ہلدی ملا کر پینے سے آپ کے میٹابولزم کی رفتار بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں آپ کی بھوک کم ہوجاتی ہے۔ یہ عمل ہر دن صبح اور شام دہرائیں۔
زخم ،جلن اور سوجن کا خاتمہ
تھوڑے سے پانی میں آدھی چمچ ہلدی اور ادرک ملالیں اور اس پیسٹ کو زخم ،جلن یا سوجن پر لگائیں ،اس عمل کو دن میں صرف ایک بار کرنے سے ہی خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
قوت مدافعت
ایک کپ میں ہلدی کا تیسرا حصہ لیں کپ کا دو تہائی پانی ملائیں اور اس کو دس 10 منٹ تک جوش دیں۔ اب اس مرکب یا پیسٹ کو فریج میں محفوظ کرلیں ۔ پیسٹ میں سے ایک چمچ لے کر اسے دودھ میں ملائیں اور ساتھ میں تھوڑا سا شہد بھی ملالیں۔ یہ عمل بیماری کے دوران دن میں 3 سے 4 بار ضرور آزمائیں۔ اس سے قوت مدافعت بہتر ہوگی اور جو کمزوری بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے وہ پوری ہو جائے گی۔
بخار سے افاقہ
السی کے تیل میں آدھی چمچ ہلدی ملائیں اور اسے اس وقت تک گرم کریں جب تک آپ کو اس کی مہک نہ آجائیں۔ چہرے کو ڈھک کر ایک سے دو منٹ تک بھاپ لیں۔ بخار کے دوران اس عمل کو دن میں دو بار استعمال کریں۔