سوال (5733)
کہا جاتا ہے کہ: ابو لہب کی آزاد کردہ باندی “ثویبہ” چند دنوں تک رسول اللہ ﷺ کو دودھ پلاتی رہیں۔ ایک مرتبہ وہ حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے ان کے احترام میں اپنی دستار مبارک ان کے راستے میں بچھا دی۔ دیکھیے! جس نے چند دن دودھ پلایا، اس کا یہ مقام ہے تو جنم دینے والی ماں کا کیا مرتبہ ہوگا؟ کیا واقعہ ثابت ہے؟
جواب
ہماری معلومات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حلیمہ سعدیہ کا استقبال کیا تھا، ان کے لیے چادر بچھائی تھی، باقی مسئلے پر استنباط اور استخراج دیکھائی دے رہا ہے، یہ جذبات کی حد تو ٹھیک ہے، لیکن دلائل کے میدان اور ہوتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




