سوال (3223)
حلقہ دیوبند میں جو یہ طریقہ رائج ہے کہ قائد کے آگے کچھ مخصوص لباس میں فوجیوں کی طرح آگے ہوتے ہیں، جو مخصوص انداز میں ہاتھوں کو ہلا کر چلتے ہیں۔ کیا یہ تشبہ بالکفار میں نہیں آتا ہے۔
جواب
اس کو ہم ایک پر تکلف رسمی استقبال کا نام دے سکتے ہیں، اس کو رسم کی حد تک جائز کہا جا سکتا ہے کیونکہ بظاہر دیکھنے میں کوئی خلاف شرع بات نظر نہیں آ رہی، نا ہی اسے تشبہ بالکفار یا کفر یا شرک سے تعبیر کرنا مناسب رہے گا، ہاں اس طرح کی رسومات میں اگر کوئی امر خلاف شرع ہو تو پھر یہ ممنوع قرار پائے گی۔ اولیت اور اتباع سنت کے اعتبار سے اس طرح کی رسوم سے احتراز بہتر ہے۔ موجودہ دور کے محقق، أصولی، محدث اور مفتی الشیخ ابو العز محمد علي فركوس حفظه الله ورعاه نے
“تجوال الناس بالعروس مع مجموعة من السيارات يوم زفاف”
کے تحت اجازت دیتے ہوئے تقریبا یہی باتیں ارشاد فرمائی ہیں۔
والله تعالى أعلم والرد إليه أسلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ