سوال (6008)

حالت احرام میں غلاف کعبہ یا حجر اسود کو چھونے کا کیا حکم ہے، جبکہ دونوں پر خوشبو لگی ہو؟

جواب

حالت احرام میں اسپیشلی خوشبو لگانا اور خوشبو کا حصول منع ہے، باقی محبت و الفت سے کعبہ کو چھونا یہ جائز ہے، خواہ اس میں خوشبو ہو یا نہ ہو، اس طرح حجر اسود کا بوسہ ہے، وہ بھی گویا کہ طواف اور عمرے کا حصہ ہے، اب خوشبو بھلے اس میں لگی رہے، نیت و عمل کو دیکھا جائے، جو عمل مطلوب ہے، وہ مطلوب ہے، جو عمل مطلوب نہیں ہے، وہ قصداً و ارادتاً خوشبو نہیں لگانی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ