سوال (6030)

احرام باندھ لیا میقات سے اب ہوٹل پر جاکر نہایا جاسکتا ہے؟

جواب

جی ہاں، غسل فرحت اختیار کر سکتے ہیں، غسل جنابت ہے تو بھی اختیار کر سکتے ہیں، محظورات احرام سے بچیں، خوشبو سے اجتناب کریں، اس طرح بال کاٹنے سے بھی اجتناب کریں، باقی غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ