سوال (6094)

اگر کوئی سید مجبور ہو تو ایسے ہسپتال سے علاج کرواسکتا ہے جہاں زکوٰۃ سے علاج کیا جاتا ہو؟ اگر نہیں تو متبادل صورت کیا ہے؟

جواب

اگر سید سے مراد آل رسول ہیں، جیسا کہ لوگ استعمال کرتے ہیں، باقی سید بزرگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، اگر کسی کو شجرے کا پتا ہے، وہ آل رسول سے ہے اور واقعتا اس پر زکاۃ نہیں لگتی، تو کوشش کریں کہ کوئی ایسا ادارہ یا کوئی ایسا شخص جو جیب خاص سے ایسے لوگوں کی مدد کریں تو ٹھیک ہے، لیکن کوئی ایسی صورت نہ بنے، تو پھر آخری صورت یہ ہے کہ مجبوری کے تحت گنجائش نکل آئے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ