سوال (5084)
کیا ناپاک حالت میں ذکر کر سکتے ہیں؟ جیسا کہ غسل نہیں کیا ہو، کوئی مجبوری ہو یا کوئی اور وجہ سے، اس حوالے سے رہنمائی کریں۔
جواب
عموماً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے کہ:
” كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر الله علي كل أحيانه”
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔
اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جا سکتا ہے، بس حالت جنابت اور بغیر طہارت کے عادت نہ بنائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ