سوال          6828

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! اگر کسی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہو اور اس عورت کو فقط 6 سے 7 دن میں جو بچے کی پیدائش کے بعد بلڈ جاری ہوتا ہے وہ رک جائے تو کیا وہ اب اپنی نمازیں اور روزے رکھ سکتی ہے؟ یا پھر وہ اپنے 40 دن مکمل کرے گی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ دیکھیں نفاس کی کم سے کم مدت نہیں بتائی گئی۔ اگر چھ سات دن میں خون پکا رک گیا ہے تو وہ غسل کر کے نماز اور روزہ کر سکتی ہے۔ اور اگر دوبارہ آ جاتا ہے، اسی دوران چالیس دن سے پہلے پہلے تو وہ نفاس ہی شمار ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ