سوال (4672)

حمل کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئی دم یا وظیفہ بتادیں، یہ بتائیں کہ ڈاکٹر نے حمل کی وجہ سے سیڑھیاں چڑھنے سے منع کیا ہے، عید کی نماز کے لیے آنے جانے میں سیڑھیاں چڑھنی پڑیں گی، تو اس بارےمیں کیا حکم ہے؟

جواب

جن دعاؤں کے ذریعے خود کو اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیا جاتا ہے، جس طرح “اللهم انی اعوذبک” والی دعائیں ہیں، اس طرح کی جتنی دعائیں ہیں، ان کا اہتمام کریں، نماز اور صبح و شام کی دعاؤں کی پابندی کریں، ہر وقت دعائیں کریں، ظاہری احتیاط کے اسباب ہیں، وہ اختیار کریں، ضرور اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے گا، سورۃ کہف کی اس آیت

“وَ لَبِثُوۡا فِىۡ كَهۡفِهِمۡ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِيۡنَ وَازۡدَادُوۡا تِسۡعًا‏” [سورۃ کہف: 25]

کا ورد زیادہ کریں، یہ اہل علم کی طرف سے مجرب ہے۔ باقی بھلے گھر پہ دو رکعت پڑھ لے، عید گاہ نہ جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ