سوال (3176)

بعض اوقات ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ بچہ ماں کے پیٹ میں گروتھ نہیں کر رہا ہے یا بچے کا سر نہیں ہے وغیرہ وغیرہ، کیا ایسی صورت حال میں چار ماہ سے پہلے حمل ضایع کروا سکتے ہیں؟

جواب

ابھی تک یہ بات زد اور تخمینے سے نہیں نکلی ہے کہ ڈاکٹرز نے یہ کہا ہے، مشینوں اور الٹراساؤنڈ میں یہ آیا ہے، حمل کے قرار کے بعد اس کو ضایع کرنا یہ جائز نہیں ہے، ایک جان کا قتل ہے، یہ فعل حرام ہے، احتیاط کرنی تھی تو پہلے کرتے، اب مشینوں پر نہ چلیں، بس اللہ تعالیٰ پر یقین اور بھروسہ رکھیں، دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ