سوال (4043)
جو بچہ ابھی ماں کے پیٹ میں ہے، تو کیا اس کا بھی صدقہ فطر ادا کیا جائے گا اور وہ بھی لازمی ہے؟
جواب
ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔
[مجموع فتاویٰ الشيخ ابن عثیمین: 18/263]
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عمل کی وجہ سے جنین کی طرف سے صدقۃ الفطر نکالنا مستحب ہے لیکن واجب نہیں ہے کیونکہ وجوب کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ [اللجنۃ الدائمۃ: 9/366]
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ