سوال (934)
اگر حاملہ عورت نے روزہ رکھا ہو تو وہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے روزہ افطار کر سکتی ہے ، یا پھر کسی اور مجبوری سے روزہ افطار کر سکتی ہے ، اس پر کوئی کفارہ وغیرہ تو نہیں ہوگا ؟
جواب
روزے دار کی طبیعت خراب ہوجائے تو روزہ افطار کرلے ۔ صرف اس روزے کی قضاء ہوگی ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
“لا یکلف الله نفسا الا وسعها”
کوئی بھی انسان جس پر کوئی ایسی مشقت طاری ہو گئی کہ اس کے ساتھ روزے کو قائم رکھنا مشکل ہے ،
تو روزہ افطار کرنا افضل ہے اس کے کئی ادلہ قرآن وسنت میں وارد ہیں ، بعد میں قضاء دے دے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ