سوال (5622)

میرے شوہر نے مجھے ایک طلاق کا کہا تھا جب میں حاملہ تھی۔ اس کے بعد پھر کہا کہ اگر نوکری نہ چھوڑی تو میں طلاق دے دوں گا۔ اُس وقت میں نے نوکری چھوڑ دی تھی، پھر دوبارہ شروع کر دی۔ کل انہوں نے پھر کہا کہ ہماری دو طلاقیں ہو گئی ہیں، میں نے تمہیں نوکری چھوڑنے کا کہا تھا۔ تو کیا میری دو طلاقیں ہو گئی ہیں؟ کل انہوں نے صرف یہی کہا کہ ہماری دو طلاقیں ہو گئی ہیں، ایسا کوئی جملہ نہیں کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں؟

جواب

جب انہوں نے طلاق دی تھی، تو انہوں نے عدت میں رجوع کیا تھا، خواہ وہ قول سے ہو یا فعل سے ہو، اگر نہیں کیا تو بچے کی پیدائش کے بعد آپ اس کے لیے اجنبی ہیں، پہلے اس کو حل کریں کہ کیا ہوا تھا، اس کے بعد دوسری یا تیسری کی بحث ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ