سوال (3389)

خاوند نے بیوی کو اکٹھی تین طلاقیں دی ہیں، بیوی حاملہ تھی، چار ماہ بعد بچہ پیدا ہوگیا ہے، اب طلاق دیے ہوئے ایک سال گزر گیا ہے، بچہ نو ماہ کا ہوگیا ہے، اب یہ دونوں صلح کرکے ازدواجی تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں، مذکورہ بالا صورت میں رجوع ممکن ہے؟

جواب

حاملہ کی عدت وضع حمل ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔

“وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ يَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ” [سورہ الطلاق:4]

«حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جنم دے»
اب رجوع نہیں ہو سکتا ہے، باقی تجدید نکاح کر سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ