سوال (5822)
ایک بھائی نے وضع حمل سے بیس دن پہلے طلاق دے دی ہے وضع حمل کے بعد ان کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
مطلقہ جب حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے، وضع حمل کے بعد وہ عورت اس کے لیے اجنبی ہو جائے گی، اب اگر اس نے رجعی طلاق دی ہے، تو اب عدت ختم ہوگئی ہے، اب تجدید نکاح ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ