سوال (5125)
کیا حق مہر میں عورت کی طرف سے یہ شرط لگانا جائز ہے کہ میرا شوہر کبھی دوسری شادی نہیں کرے گا، اس شرط کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟
جواب
یہ شرط درست نہیں ہے، حق مہر شرعی حد کو پامال کرنے والا نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: شرعی احکام کون کون سے ہیں اس کے متعلق بتادیں؟
جواب: کوئی بھی ایسی شرط جو شریعت کے خلاف جائے۔ جیسا کہ یہی سوال دیکھ لیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
حق مہر کا اس شخص سے کیا تعلق ہے، حق مہر میں یہ شرط یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ دوسری شادی نہیں کرے گا، یہ تو کوئی سوال نہیں بنتا، شاید یہ بات کہنا چاہتے ہیں کہ عورت شوہر کو دوسری شادی نہیں کرنے دے گی، یہ وہ شرط لگانا چاہتی ہے کہ آپ شرط لگاؤ کہ آپ دوسری شادی نہیں کرو گے، جہاں تک میرا مطالعہ ہے کہ یہ شرط خلاف شرع نہیں ہے، اس لیے جواز دیا ہے، امر و وجوب تو نہیں ہے، کوئی یہ شرط مان لیتا ہے، لڑکا مان لیتا ہے تو وہ شرط اس کو پوری کرنا پڑے گی، ورنہ کوئی دوسرا راستہ دیکھ لیں، میں اس شرط کو کتاب اللہ کے خلاف نہیں سمجھتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: عورت کا مطالبہ ہے کہ حق مہر نہ دیں اور صرف اسی شرط کو پورا کیا جائے کہ دوسری شادی نہیں کرے گا؟
جواب: میں نے ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے عرض کیا تھا کہ میرے نزدیک یہ شرط جائز ہے، پھر حق مہر سے دستبردار ہو کر اس شرط کو بیچ میں لانا یہ بھی جائز ہوگا، حق مہر سے دستبردار ہو سکتی ہے، اگر وہ مان لیتا ہے تو وہ شخص اس شرط کو پوری کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ