سوال (3241)

ہر عمرہ کی ادائیگی کے بعد ٹنڈ کرنی چاہیے یا صرف پہلے عمرے کے بعد کرنی چاہیے، کچھ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ صرف تھوڑے سے بال کاٹ لیتے ہیں۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں؟

جواب

عمرہ کرنے کے بعد بالوں کے حوالے سے دو صورتیں ہیں، ان میں سے ایک قصر ہے کہ مکمل سر کے بال چھوٹے کروا دیں، اس سے افضل صورت حلق ہے، اگر عمرہ ایک دفعہ کریں تو حلق ایک دفعہ کریں، اگر عمرہ دو دفعہ کریں تو حلق دو دفعہ کریں، اس لیے علماء کہتے ہیں کہ دونوں عمروں کے درمیان وقفہ ہو، اگر ایسا بھی نہ ہو تو پھر صرف استراء پھیر دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ