سوال (227)

ہمارے رشتے دار میوزیکل شو کا کام کرتے ہیں ، کیا ان کے ہاں کھانا کھانا درست ہے؟

جواب:

اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کاروبار حرام کا ہے ، اس میں بھی اگر دعوتی پہلو غالب ہو یعنی آپ کے اثر ان پر مرتب ہوسکتے ہیں تو ان کی دعوت کبھی کبھار قبول کرسکتے ہیں ۔ جس طرح سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کو کہا تھا کہ خبیث کمائی والے آدمی کے پاس جا سکتے ہو اس کا وبال اس پر ہوگا ۔
رشتہ داری کی وجہ سے بندہ کبھی کبھار جا سکتا ہے ، لیکن کبھی انکار بھی کردیں تاکہ ان پر اچھے اثرات مرتب ہوں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ