سوال (1563)

جو ٹیوب ویل منشیات کے حرام پیسوں سے اپنے لیے بنایا گیا ہے ؟ وہاں سے اس کا پانی استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

ایسے معاملات بہت دیکھنے میں آئے ہیں ، ایسے لوگوں سے قطع تعلقی یا قطع رحمی کا معاملہ نہیں ہو سکتا ہے ، البتہ کراہیت کا پہلو اس قدر غالب ہو کہ وہ اپنی اصلاح پر آمادہ ہو جائے ، کوئی مسافر جاتے ہوئے وہاں سے پانی لے لیتا ہے یا کوئی بغیر قصد کے وہاں سے پانی لیتا ہے ، اس میں سختی نہیں ہے ، البتہ اہل محلہ کو مجموعی طور پر کراہیت والا پیغام دینا چاہیے ، تاکہ وہ شخص اپنی اصلاح پر آمادہ ہو ، بلا ضرورت قصداً و ارادتاً خوشی کا اظہار کرنا اور وہاں سے پانی اٹھانا یہ ناجائز ہوگا ، کبھی موقع محل بن جاتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اسپیشلی ارادہ نہ ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ