سوال (5708)
کیا حرام میں زکاۃ ہوتی ہے کہ نہیں جیسے تمباکو، افیون وغیرہ؟
جواب
حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے، پاکیزہ چیز کو ہی قبول کرتا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ” [سنن الترمذی: 01]
بغیر طہارت کے نماز قبول نہیں ہوتی ہے، خیانت سے صدقہ قبول نہیں ہوتا ہے۔
اس روشنی میں یہ چیز واضح ہے، ایک تمباکو نشہ آور چیز ہے، دوسرا یہ حرام ہے، اس کی قیمت بھی حرام ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ