سوال (6563)

حرم میں لوگ روڈ پر ہی نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، وہاں پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے آواز پہنچتی ہے تو کیا وہاں نماز ہوجاتی ہے، یا نماز اندر ہی پڑھنی چاہیے۔

جواب

لوگ سڑکوں پر اسپیکر کی آواز کے ساتھ جماعت میں مل جاتے ہیں، اگرچہ رش کی وجہ سے علماء نے فتویٰ دیا ہوا ہے، لیکن یہ صحیح نہیں ہے، ہم نماز دہرانے کا نہیں کہتے، یہ ایسے جیسے آپ محلے میں ہوں، پھر اذان کی آواز آئے تو آپ مسجد جائیں گے۔ مسجد کے پڑوسی کی نماز مسجد میں ہی ہوتی ہے، سڑکوں پر نماز پڑھنے والے حرم سے باہر نہیں ہوتے، مسجد حرام سے باہر ہوتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ