سوال (1509)

مسجد نبوی میں نماز پڑھنے اور حرم میں نماز پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے یہ بھی بتائیں کہ کیا یہ فضیلت باجماعت نماز ادا کرنے والوں کی ہے یا ان کے غیر کو بھی شامل ہے ، اگر غیر کو بھی شامل ہے تو پھر 27 درجے افضل والی حدیث سے مسجد نبوی میں 27 ہزار درجے باقی مسجدوں سے افضل ہے ؟

جواب

حرمین میں نماز کی افضلیت کی متعلق حدیث عام ہے جو فرض، نفل، منفرد باجماعت سب کو شامل ہے ہاں البتہ جو حرم میں باجماعت پڑھتا ہے اس کو حرم میں منفرد پڑھنے والے سے یقینا زیادہ ثواب ملے گا ۔
واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ