سوال (5106)
مسجد نبوی اور مسجد حرام میں سترے کے حوالے سے سمجھا دیں، لوگ وہاں خیال نہیں رکھتے ہیں۔ اور خانہ کعبہ کی طرف پاؤں کر کے لیٹنا کیسا ہے؟
جواب
نمازی کے آگے سے نہیں گزرنا چاہیے، وہاں رش ہوتا ہے تو لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں، خانہ کعبہ کی طرف جو پاؤں کرکے لیٹ جاتے ہیں، ان پر فتویٰ نہیں لگا سکتے ہیں، کیونکہ ہمارے پاس کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ