سوال (744)
حرمين کے قریب کبوتر چوکوں پر دانہ ڈالنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب
پرندوں کو دانہ دنکا ڈالنا اچھا عمل ہے ، لیکن یاد رہے کہ پرندے کہیں نہ کہیں سے اپنی خوراک تلاش کر ہی لیتے ہیں۔ اس آدمی کو چاہیے کہ پرندوں کی بجائے فقیر و مسکین و ضرورت مند انسانوں کی مدد کرے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
اگر ہم اللہ کی رضامندی چاہتے ہیں ، تو اس کا سب سے حقدار انسان ہے ، انسان میں سے سب سے زیادہ مسلمان ہے ، مسلمانوں میں سب سے زیادہ حقدار آپ کا رشتے دار ہے ، ان چیزوں کو دیکھنا چاہیے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ