سوال 6977
کیا یہ حدیث قابل قبول ہے؟
حسد سے بچو، کیوں کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ کسی بھی معتبر سند سے ثابت نہیں۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ الْبَغْدَادِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ يَعْنِي عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ،عَنْ جَدِّہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ, فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ-أَوْ قَالَ: الْعُشْبَ-. [ابوداؤد: 4903]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’حسد (دوسروں پر جلنے اور کڑھنے) سے اپنے آپ کو بچاؤ۔بلاشبہ حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ ایندھن کو یا فرمایا ’’جیسے آگ) گھاس پھوس کو کھا جاتی ہے۔‘‘
إِبْرَاہِيمَ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ،عَنْ جَدِّہِ
اس میں “جدہ” مجہول ہیں۔
سندہ ضعیف
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ



