سوال (1019)

محترم ” ہاشم ” نام کا معنی بتا دیں؟

جواب

’’ہشام احمد‘‘ نام رکھنا درست ہے، ’’ہشام‘‘ چھوٹی ہاء(ہ) کے ساتھ لکھا جاتا ہے، یہ نام صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے ناموں میں سے ہے، اس لیے معنیٰ معلوم ہوئے بغیر بھی یہ نام رکھنا باعثِ برکت ہے۔
باقی ہشام لفظ ’’ہشم‘‘ سے مأخوذ ہے اور اس کے متعدد معانی آتے ہیں، مثلاً: روٹی توڑ کر ثرید بنانا، دودھ دوہنا، عزت اور تعظیم کرنا وغیرہ۔ ’’ہاشم‘‘ اور ’’ہشام‘‘ عربی میں سخاوت سے بھی کنایہ ہوتا ہے۔

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ