سوال (556)

میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ، وہاں کا ماحول یہ ہے کہ جو بندہ کام کرتا ہے اس کے پیچھے لوگ نکلوانے کے لیے لگ جاتے ہیں ، اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا اور ایک دوسرے کو گرانا ۔ اس حوالے سے یہ پوچھنا تھا کہ مجھے کونسی دعائیں پڑھنی چاہیے ؟

جواب

نمازوں کی پابندی کرنا ، ان کے بعد کے اذکار ، صبح و شام کے اذکار کی پابندی کرنا اور ان سب اذکار کے اندر ایسی دعائیں ہیں جو انسان کے لیے ہر اعتبار سے فائدہ مند ہوتی ہیں اور ہر قسم کے شر سے حفاظت کا ذریعہ ہوتی ہیں۔باقی اذکار اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ انسان کو خود عملی طور پہ خیر کی طرف متوجہ ہونا اور شر سے احتراز کرنا اور بچنا ضروری ہے۔شریعت میں ایسا کوئی تصور نہیں ہے کہ اپ مخصوص اذکار یا دعائیں کر لیں تو اس کے بعد ہر خیر کا کام اپ کرنا شروع ہو جائیں گے اور ہر شر سے اپ خود بخود بچنا شروع ہو جائیں گے بلکہ انسان کو خود اچھے کام کے تگ و دو کرنا اور برے کام سے بچاؤ کے اسباب اختیار کرنا ضروری ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ