سوال (6034)
میرا سوال ہے کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی وفات کیسے ہوئی تھی؟
بعض جگہ میں دیکھا ہے کہ ان کی بیوی نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے کہنے پر زہر دیا تھا تو جب صلح ہو گئی تھی تو پھر زہر کیوں دیا گیا…
جواب
حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی وفات اور سبب وفات سے متعلق کئی ایک روایات ہیں، لیکن کوئی بھی اس درجے کی نہیں کہ اس کے اوپر اتنے بڑے الزام کی بنیاد رکھی جائے، جو ان روایات میں ذکر ہے۔
بہر صورت ایک تو اس بات کی معتبر دلیل نہیں کہ وہ زہر سے ہی فوت ہوئے ہیں! دوسرا اگر ایسے ہوا بھی ہو تو اس بات کی تو سرے سے دلیل نہیں کہ انہیں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے کہنے پر زہر دیا گیا ہو۔ کیونکہ حسن رضی اللہ عنہ نے تو معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ صلح کر لی تھی، پھر انہیں ان سے کیا ڈر تھا؟!
اس ضمن میں شیعہ حضرات نے بڑے بڑے جھوٹ بولے ہیں، ظاہر ان کی اکاذیب و اباطیل پر کسی چیز کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی ہے۔
اگر واقعتا کسی نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو زہر دے کر قتل کیا، تو ہمارے اس حوالے سے وہی موقف ہے جو قاتلین حسین کے بارے میں ہے کہ اللہ تعالی ان سب پر لعنت کی برکھا برسائے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
 
					 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				