سوال (2545)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا ثابت ہے؟

جواب

کسی بھی صحیح حدیث میں ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا ثابت نہیں ہے، باقی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے دو طرح کی روایات مروی ہیں، ایک ہاتھ باندھنے والی اور ایک ہاتھ چھوڑنے والی روایت مروی ہے، جن علماء نے ان روایات کو صحیح کہا ہے، انہوں نے تطبیق دی ہے کہ ہاتھ باندھنے کا عمل رکوع سے پہلے کا ہے، ہاتھ چھوڑنے کا عمل رکوع کے بعد کا ہے، باندھنے والی روایت کو اس لحاظ سے بھی ترجیح حاصل ہے کہ باقی تمام احادیث میں رکوع سے قبل ہاتھ باندھنے کا ذکر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ