سوال (2379)

کیا ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا جائز ہے؟

جواب

دوران نماز ہاتھ کے اشارے سے سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل:
کیا نماز کے علاوہ ہاتھ کے اشارے سے سلام کر سکتے ہیں؟
جواب:
نماز کے علاؤہ قولاً سلام کرنا چاہیے، زبان سے ہی جواب دیا جائے، باقی بے ساختہ حالت ہوجائے تو الگ بات ہے یا بندہ دور ہو تو سلام کرتے ہوئے ہاتھ ہلا دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ