سوال (6078)
جو ہاتھ کی لکیروں کو چیک کر کے قسمت کا حال بتاتے ہیں ان کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
یہ کاہن، نجومی اور عراف ہوتے ہیں، جو لوگوں کے ہاتھ دیکھ کر قسمت کا بتاتے ہیں، یہ کفر کے مرتکب ہوتے ہیں، ان کے پاس نہیں جانا چاہیے، جو شخص جاتا ہے، اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی، جو ان کو سچا مانتا ہے، وہ دین محمدی کا انکار کرتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




