سوال (3548)
برگر اور شوارما کھانا ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ یہ حرام طریقے سے یعنی ہاتھ میں پکڑ کر دانتوں سے کاٹ کر کتے یا درندے کی طرح کھایا جاتا ہے۔
جواب
پہلی بات یہ ہے کہ اگر چیز حلال ہے، اور کھانے کا طریقہ درندوں والا ہے، اس کی وجہ سے چیز حرام تو نہیں ہو سکتی ہے، دوسری بات یہ ہے کہ کیا چک مارکر چیزوں کو کھایا جا سکتا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ چک مارکر کھایا جا سکتا ہے، جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی سے گوشت چک مار کر کھایا تھا۔
جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے کہ:
“فَتَنَاوَلَ الذِّرَاعَ، وَكَانَتْ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَيْهِ، فَنَهَسَ نَهْسَةً” [صحيح مسلم : 194]
«نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دستی کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری کا گوشت کا پسند تھا، پھر نوچ کر کھایا تھا»
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




