سوال (4317)

ایک بندہ عقل کے لحاظ سے صحیح ہے، یعنی عقل و شعور رکھتا ہے، لیکن ہاتھوں سے معذور ہے، اب اس کے لیے زیر ناف بال کاٹنے کا کیا حکم ہے، کیا کوئی محرم رشتے دار کاٹ سکتا ہے؟

جواب

دیکھیں اب ایسی کریمیں یا پاؤڈر آگئے ہیں، اگر وہ پاؤں وغیرہ سے مدد لے کر وہ لوشن لگالے تو وہ بال جھڑ جائے گے، ایک صورت تو یہ ہے، دوسرا یہ ہے کہ اگر اس شرعی حکم پر عمل کرنا چاہتا ہے تو کسی دوسرے سے مدد لے سکتا ہے، وہ دستانے پہن کر حسب استطاعت ستر کو مستور رکھتے ہوئے، اس کی مدد کر سکتا ہے، کیونکہ مجبوری کے احکام الگ ہیں، باقی اگر شادی شدہ ہے تو زوجہ اس کی مدد کر سکتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ