سوال (4464)

جناب حوا علیھا السلام کی پیدائش کس طرح ہوئی ہے؟ بات مشہور ہے کہ جناب آدم کی بائیں پسلی سے پیدا ہوئی ہے، قرآن وحدیث کی روشنی سے وضاحت فرما دیں۔

جواب

اتنی بات تو واضح ہے کہ سیدہ حوا علیھا السلام کی پیدائش آدم علیہ السلام کی پسلی سے ہوئی تھی۔ اس بات کا ذکر احادیث میں موجود ہے، اور اس پر سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول بھی ہے۔ قرآنِ مجید کی آیات تو صرف اتنا بتاتی ہیں کہ سیدہ حوا علیھا السلام کی پیدائش آدم علیہ السلام سے ہوئی تھی۔ سیدہ حوا علیھا السلام کی پیدائش کس طرح ہوئی تھی، اس کی کیفیت اور وضاحت قرآن میں موجود نہیں۔ اس بارے میں تفصیل میں جانا بھی نہیں چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ