سوال (1579)
سوال یہ ہے کہ کوئی بندہ اگر کسی بستی میں رہتا ہے ، وہاں مغرب کی نماز ہوجاتی ہے ، لیکن یہ شخص وہاں نماز نہیں پڑھتا ہے ، پھر وہ اس قدر مسافت میں چلا جاتا ہے کہ وہاں اس کی نماز قصر ہے ، کیا اب یہ شخص وہاں مغرب کی پوری نماز پڑھے گا یا قصر کرے گا ؟
جواب
یہ بات یاد رکھیں کہ مغرب اور فجر میں قصر نہیں ہے ، البتہ جن نمازوں میں قصر ہے ، ان کا ٹائم آپ کے اپنے علاقے میں شروع ہو جاتا ہے ، پھر آپ نماز نہیں پڑھتے ہیں ، آپ سفر پہ چلے جاتے ہیں ، اس نماز کو آپ پوری ادا کریں گے ، کیونکہ وہ نماز آپ پر پوری واجب تھی ، جب آپ سفر میں نہیں تھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ