سوال (336)

 

ہارٹ اٹیک سے فوت شدہ پیٹ کی بیماری سے فوت ہونے والوں میں شمار ہوگا ؟ کیا اس کو شہید کہا جا سکتا ہے؟

“ما جعل الله لرجل من قلبين في جوفه” [ الأحزاب: 04]

ایک ساتھی نے اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اٹیک سے فوت شدہ کو پیٹ کی بیماری سے فوت شدہ کہنا درست ہے ، کیونکہ یہاں اللہ رب العالمین نے دل کو “فی صدرہ” نہیں بلکہ “فی جوفه” کہا ہے ، اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ؟

جواب

ایسی باتوں کے پیچھے نہیں لگنا چاہیے ، جن کا ہمیں علم نہیں ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

“وَلَا تَقۡفُ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ‌” [بني اسرائيل: 36]

’’اور اس چیز کا پیچھا نہ کر جس کا تجھے کوئی علم نہیں ہے‘‘۔
باقی شہادت والی حدیث میں جوف نہیں بلکہ بطن کے الفاظ ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ