سوال (3862)

میرے کپڑوں پر داغ لگا ہے کل بھی اور آج بھی، مگر اس کا رنگ ماہواری والے خون جیسا نہیں ہے تو میں روزے رکھ رہی ہوں، کیا میرا روزہ ہو جائے گا یا میں روزے نہ رکھوں، کیونکہ مجھے انہیں ایام میں ماہواری ہوتی ہے، مگر اس دفعہ خون کے جو داغ لگ رہے ہیں، وہ ویسے نہیں جو عموما ہوتے ہیں اور نہ ہی پہلے کی طرح خون آرہا ہے، بلکہ صرف ایک یا دو داغ ہی لگ رہے ہیں۔

جواب

اگر داغ حیض والے خون سے مختلف ہیں اور آپ طہارت حاصل کر چکی ہیں، تو آپ کا روزہ صحیح ہوگا، اور آپ کو روزہ جاری رکھنا چاہیے۔ تاہم اگر یہ حیض ہی کے تسلسل میں آ رہا ہے، تو روزہ نہ رکھیں اور بعد میں قضا کریں۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

اگر تاریخ و ایام وہی ہیں تو ممکن ہے کہ حیض ہی ہو، حیض کبھی کھل کہ نہیں آتا، حیض کے آنے کی کیفیت کو دیکھ لیا جائے، رنگ و بو کو چیک کرلیا جائے، کسی بوڑھی عورت سے اس مسئلے کو سمجھ لیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ